لالہ موسیٰ :پولیس نے چوری ڈکیتی کی 3 وارداتیں ٹریس کر لیں
لالہ موسیٰ ،گجرات (نامہ نگار )پولیس نے چوری ڈکیتی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 وارداتیں ٹریس کر لیں، 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیا جبکہ 2 خواتین سمیت 7 ملزم گرفتار کر لئے ۔
پہلی واردات میں 2 خواتین سے 2 لاکھ کی طلائی انگوٹھی، دوسری میں بکری چوری کیس کے ملزموں سے 50 ہزار جبکہ تیسری واردات میں موٹر سائیکل چھیننے والے 3 ملزموں سے 60 ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔