علی پورچٹھہ :نشہ کی زیادتی کے با عث 40سالہ شخص انتقال کر گیا
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں نشہ کی زیادتی کے با عث 40 سالہ شخص انتقال کر گیا ۔
نوئیں والا کا رہائشی 40 سالہ امتیاز کوٹ فضلہ کے قریب سیم نالے کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد موقع پر پہنچے جہاں اس کی موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی قریب ہی موجود تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی نشہ کا عادی تھا اور زیادہ مقدار میں نشہ کرنے کے باعث بے ہوش ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلِ خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو لے گئے ۔