کفایت شعاری ،محکمہ سکول ایجو کیشن گجرات میں802 اسا میاں ختم

کفایت شعاری ،محکمہ سکول ایجو کیشن  گجرات میں802 اسا میاں ختم

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )حکومت پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں کفایت شعاری کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے

صوبہ بھر میں گریڈ 1 سے 16 تک کی 30,391خالی آسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی جن میں ضلع گجرات کی 802اسامیاں بھی شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق ضلع گجرات میں ختم کی جانے والی آسامیوں میں مختلف کیڈر شامل ہیں جن میں پرائمری سکول ٹیچرز (PSTs) کی 417، لیب اٹینڈنٹ کی 123، چوکیدار/سکیورٹی گارڈ کی 43، سویپر کی 38، لیکچرر اسسٹنٹ کی 37، بُلاوی کی 26 اور کلاس فور کی 22 اسامیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نائب قاصد، مالی، واٹر مین، لائبریری سٹاف، سٹور کیپر اور دیگر پوسٹیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں