پھالیہ:ٹرک کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ جسم سے جدا ہو گئی

پھالیہ:ٹرک کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ جسم سے جدا ہو گئی

پھالیہ (نامہ نگار )کلمہ چوک مغلپورہ میں ٹرک نے نوجوان کو کچل ڈالا ۔

 گزشتہ روز شام 5بجے کے قریب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار عباس رضا سکنہ چک جانو کو کچل دیا جس سے نوجوان کی ایک ٹانگ جسم سے جدا ہو گئی ، شدید زخمی حالت کے باوجود 15 اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر 25منٹ تاخیر سے پہنچنے پر موقع پر موجود شہریوں نے غیر ذمہ دارانہ سروس پر عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں