ڈسکہ :نجی کالج انتظامیہ نے غیرقانونی موٹرسائیکل سٹینڈ بنا لیا

ڈسکہ :نجی کالج انتظامیہ نے  غیرقانونی موٹرسائیکل سٹینڈ بنا لیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں نجی کالج انتظامیہ نے غیرقانونی موٹرسائیکل سٹینڈ بناکر امتحان دینے آئے نہم کلا س کے طلبا سے پیسے بٹورناشروع کردئیے ،

 پسرور بائی پاس ڈسکہ پر واقع کالج کے مالک نے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ بنالیا ،طلبہ سے موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے 30روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ کالج کے مالک نے انتظامیہ سے پارکنگ سٹینڈ کا کوئی اجازت نامہ نہیں لیا ،روزانہ 300سے 350طلبا نہم کلاس کا پیپر دینے آتے ہیں تو ان سے پارکنگ فیس لی جارہی ہے ۔ رابطہ کرنے پر کالج انتظامیہ نے بتایاکہ پارکنگ سٹینڈ کی کسی سے اجازت نہیں لی، ہم کسی کی اجازت کے پابند نہیں۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس والوں نے بتایاکہ پارکنگ سٹینڈ غیرقانونی ہے اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں