رنجش پر زمیندار کی 7 بھینسوں کو زہر دیکر ہلاک کر دیا گیا
قلعہ دیدار سنگھ پو لیس نے 2 ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا،کوئی گرفتاری نہ ہو سکی
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)معمولی رنجش پر زمیندار کی 7 بھینسوں کو زہر دیکر ہلاک کر دیا گیا، تھانہ قلعہ دیدار سنگھ نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا،تفصیل کے مطابق قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ چک جید کے رہائشی رانا فرزند نے گا ئو ں میں مویشیوں کا ڈیرہ بنا رکھا ہے جہاں فرزند نے دودھ کیلئے بھینسیں اور قربانی کے جانور فروخت کیلئے پال رکھے تھے ۔ رانا فرزند نے الزام لگایا کہ 2ماہ قبل ملحقہ ڈیرہ کے مالک اکرم،دلاور،یاسین وغیرہ نے ہمارے 11 مویشیوں کو زہر دیدیا جس سے 7جانور موقع پر ہل اک ہوگئے جبکہ بقایا نیم مردہ حالت میں پا ئے گئے ۔رانافرزند کے بیٹے احتشام الحق نے فوری طور پر مقامی پولیس تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کو وقوعہ کی اطلاع کی مگر پولیس نے وقوعہ کا فوری مقدمہ درج نہ کیا۔وقوعہ کے دوماہ بعد پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگرکسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب،سی پی او گوجرانوالہ دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ملزموں کوفوری گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔