گجرات:گھڑ دوڑ میں10سالہ بچہ زخمی ،مرکزی ملزم گرفتار

گجرات:گھڑ دوڑ میں10سالہ  بچہ زخمی ،مرکزی ملزم گرفتار

گجرات (نامہ نگار )گھڑ دوڑ میں10سالہ بچے کے زخمی ہونے پر ڈی پی او گجرات نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ،

مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے چناب ریس گراؤنڈ میں گھڑ دوڑ کے دوران غلام محی الدین گھوڑے کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم خالد کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں