پھالیہ:بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی انٹری ، ایک جاں بحق
سر پر ڈنڈا لگنے سے 50 سالہ رانا یونس موقع پر دم توڑ گیا ، 4 افراد شدید زخمی
پھالیہ (نامہ نگار )بچوں کی لڑائی کے تنازع پر پھالیہ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 50 سالہ شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز پھالیہ کے نواحی گاؤں رگھ میں بچوں کی معمولی لڑائی کا تنازع طول پکڑ گیا جس پر دونوں گرو ہوں کے افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسا دئیے ، جھگڑے کے نتیجہ میں 50 سالہ رانا یونس سر پر ڈنڈ ا لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ، جاں بحق شخص کے ورثا نے سرگودھا گجرات روڈبلاک کر د، ڈی ایس پی سرکل پھالیہ کی ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ مقتول کے ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اورانصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔