ڈپٹی کمشنر کے سپیشل ایجو کیشن سکولوں کے دورے ،طلبہ کی کر دار سازی کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہئیرنگ سپیشل ا یجوکیشن سکول پیپلز کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بہاری کالونی کے دورے ،
سکولوں میں عملہ کی حاضری،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم اور سہولیات بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں ، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کا سب سے اہم ذریعہ سرکاری سکول ہیں، اساتذہ ان طلبہ کی کردارسازی اور تعلیم و تربیت پر اپنے بچوں کی طرح توجہ دیں تاکہ وہ ملک و معاشرے کے فعال رکن، کارآمد شہری بن سکیں ۔