نو شہرہ ورکاں :صفائی ستھرائی کی نگرانی سیکرٹری یوسیز کے سپرد
سڑکوں،گلیوں نالیوں کی صفائی کا کام پوری محنت اور لگن سے کر ائیں:اے سی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن صاف ستھرا پنجاب کے تحت ہر گاؤں اور محلے کوصاف ستھرا بنانا ہماری ذمہ داری ہے ، سپر وائزر بھی سینیٹری ورکرزکے ساتھ ساتھ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور سپر وائزر بیٹ پلان کے مطابق متعلقہ گاؤں کی مین سڑکوں،گلیوں نالیوں وغیرہ کی صفائی ستھرائی کا کام پوری محنت اور لگن سے کر ائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، تحصیل منیجر GWMC، کیڈز، سیکرٹری یونین کونسلز اور سپر وائزرز کیڈز مارکیٹنگ کمپنی سے صفائی ستھرائی کے معاملات میں بہتری لانے ، بیٹ پلان کے مطابق صفائی کے سلسلے میں میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تنویر احمد وڑائچ سیکرٹری یونین کونسل 90پھلوکی نے بھی شرکت کی ۔ سعدیہ جمال نے کہا کہ متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری آپ کی نگرانی کریں گے اور کام کو چیک کریں گے کہ آپ نے واقعی صفائی ستھرائی کا کام کیا ہے یا صرف فوٹو سیشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کرتحصیل نوشہرہ ورکاں کو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے بہتر بنانا ہے ۔