نوشہرہ ورکاں:مخالفین کی فائرنگ ،باپ بیٹا ،راہگیر بچی زخمی
عثمان نے عبید اللہ اور سلمان پر فائرنگ کر دی ، بچی بھی زد میں آ گئی ، ہسپتال منتقل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دیرینہ عداوت پر فائرنگ، کمسن بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ نواحی گاؤں نٹھرکے میں ملزم عثمان نے فائرنگ کر کے قریبی عزیز باپ بیٹا عبیداﷲ اور سلمان کو زخمی کر دیا جبکہ ایک راہگیر بچی زریاب فاطمہ بھی زخمی ہو گئی ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی عنصر فاروق مان اور ایس ایچ او انسپکٹر محمد ریاض گوندل بھی ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کے ساتھ واقعہ کی تفصیلات حاصل کی جبکہ ملزم عثمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا ،ملزم اور متاثرہ افراد آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔