ملکوال:منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ملکوال:منی ٹرک کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ملکوال(نمائندہ دنیا )لوڈر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

ساہیوال سرگودھا کا رہائشی 26 سالہ حمزہ سلطان  موٹر سائیکل پر منڈی بہا ئو الدین جا رہا تھا۔ جب وہ چک نمبر 26 کے قریب پہنچا تو تیز رفتار شہ زور ڈالہ نے ٹکر مار دی جس سے حمزہ سلطان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں