وزیرآباد :منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآ مد
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی پی او گوجرانوالہ کی ہدایت اور اے ایس پی فراست اللہ خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی علی حسنین باجوہ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،
عارف شہید روڈ سے منشیات فروش کو حراست میں لے کر ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ پولیس تھانہ سٹی کے اہلکار طاہر چیمہ نے بتایا کہ عارف شہید روڈ پر پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ ڈبل پھاٹک کی جانب سے آنے والا نوجوان پو لیس کو دیکھ کر واپس مڑ گیا ، اہلکاروں سے ملکر اسے قابو کر لیا ، دوران تلاشی عرفان سکنہ کٹرہ مائی سے 1440 گرام چرس برآمد ہوئی ، ملزم کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔