مولانا ظفر علی خان کالج میں آ ر پی او کی کھلی کچہری
منشیات فروش معاشرے کے ناسور اور نوجوان نسل کے قاتل ہیں:خرم شہزاد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد،آر پی او خرم شہزادنے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کر ائی۔اس موقع پر ایس پی صدر محمد اختر،ایس ایچ او سٹی علی حسنین،ایس ایچ او صدر فرحت نواز،ایس ایچ او سوہدرہ محمد ادریس،ایس ایچ او گکھڑ اورنگزیب،ایس ایچ او علی پور چٹھہ مجاہد عباس،ایس ایچ او احمد نگر رائے حسیب ودیگر بھی موجود تھے ۔ آر پی او خرم شہزاد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنا پرآشوب دور میں ضروری امر ہے ، ضلع بھر میں عوام دوستی پولیسنگ کو متعارف کر ایا جارہا ہے تاکہ شہری تھانے میں بے خوف و خطر شکایات لے کر آئیں اور ان کو جلد از جلد حل کیا جائے گا، منشیات فروش سفید موت کے سوداگر معاشرے کے ناسور اور نوجوان نسل کے قاتل ہیں اس گھنا ئونے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پنجاب پولیس بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔آر پی اوخرم شہزادنے سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت دی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔آر پی او خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر پولیس کا وجود بے معنی ہے شہریوں کا فرض ہے کہ جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کی نشاندہی کریں۔