حکومت عوامی خوشحالی یقینی بنا کر دم لے گی:نو شین افتخار
این اے 73 میں ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں کو مکمل کیا جارہا:جلسہ سے خطاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہے حکومت عوامی خوشحالی یقینی بنا کر دم لے گی حلقہ این اے 73 میں ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں کو مکمل کیا جارہا ہے ، اپنے والد محترم سید افتخار الحسن شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھرپو ر کوشاں ہوں ۔ وہ موترہ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے بعد جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر سید عطا الحسن شاہ، پیر حسنات الحسن شاہ ، اﷲ رکھا گجرنمبردار، چودھری محمد ریحان علی ، چودھری حماد علی، بلال خان نمبردار، عار ف گجر، حاجی وارث گجر، امجد خان نمبردار، حاجی خادم نمبردار، افضال خان نمبردار کے علاوہ وکلا کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ نوشین افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومتوں کی تاریخ میں جتنا کام مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ہوا ہے کسی دور میں نہیں ہوا، اب بھی مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کررہی ہے ۔