جامکے چٹھہ:صفائی کے ناقص انتظامات ، صورتحال ابتر

جامکے چٹھہ:صفائی کے ناقص انتظامات ، صورتحال ابتر

آبادی کے چاروں اطراف جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ، شہریوں کو شدید مشکلات

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث صورتحال ابتر ہونے لگی ۔ آبادی کے چاروں اطراف جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ چکے ہیں جن سے نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق صفائی کا عملہ باقاعدگی سے کوڑا کرکٹ اٹھانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ، جس کی وجہ سے گلیوں، سڑکوں اور خالی پلاٹوں میں کچرا جمع ہو کر بیماریوں کو دعوت دے رہا ہے ۔ گندگی کے ان ڈھیروں سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے ، جو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے ، عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور کچرا اٹھانے کے لیے باقاعدہ شیڈول ترتیب دیا جائے تاکہ علاقے کو صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے اور صحت عامہ کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں