تتلے عالی:تمام جماعتوں کا شیخو پورہ روڈ پر یو ٹرن بنانے کا مطالبہ

تتلے عالی:تمام جماعتوں کا شیخو پورہ روڈ پر یو ٹرن بنانے کا مطالبہ

یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں :رہنما

تتلے عالی(نامہ نگار )سپورٹس کمپلیکس کمیٹی کی جانب سے تتلے عالی کے مقامی ہال میں آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی، سماجی، فلاحی،مذہبی،تاجر،مینارٹیز،پریس کلبوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی جس میں حکومت پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ تتلے عالی میں نزدیکی یوٹرن بنانے کا مطالبہ کیا گیا،مقررین کا کہنا تھا کہ یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور بہت سے افراد معذور ہو چکے ہیں ان مسائل کا فوری حل نکالا جائے ،ورنہ اجلاس میں شامل تمام پارٹیاں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی جس میں احتجاج،روڈ ،دھرنااور اپنی مدد آپ کے تحت یوٹرن بنانا بھی شامل ہے ۔کانفرنس سے سابق وائس چیئرمین چودھری محمد ارشد کھرل،سابق ناظم شبیر احمد نمبردار ،صدر تحصیل بار نوشہرہ ورکاں رائے اظہر امتیاز کھرل،رانا فقیر حسین،قاری محمد فاروق ،قاری شاہد افضال رضوی،رانا علی حسن خان، رانا نعیم خان ،رانا ریاست علی ممبر،تاجر رہنماؤں حافظ محمد ارشد،رانا محمد یعقوب، ،پاسٹر مرقس شریف، رائے آفتاب کھرل ایڈووکیٹ ،شاہد جاویدسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں