بزم اقبال کے زیر اہتمام مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی برسی پر تقریب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )بزم اقبال کے زیر اہتمام مفکر پاکستان حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 88 ویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی ۔
بزم اقبال کے چیئرمین ڈاکٹر آصف شریف اور صدر ڈاکٹر زبیر رسول چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے کلام میں فلسفیانہ گہرائی کے ساتھ ساتھ ایک سچے مسلمان اور عاشق رسول ؐکا جذبہ نمایاں نظر آتا ہے ، ان کے اشعار میں ایسا ولولہ اور تاثیر پائی جاتی ہے جس نے غلامی کے شکنجے میں جکڑی قوم کو بیدار کیا اور اس میں آزادی کی تڑپ پیدا کی، اقبال کا پیغام آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے ۔