55کروڑ روپے کی گرانٹ سے سیوریج منصوبے کا آغاز

55کروڑ روپے کی گرانٹ سے سیوریج منصوبے کا آغاز

ایم این اے شاہدعثمان ابراہیم نے میاں سانسی روڈ پر سیوریج منصوبے کا افتتاح کر دیا

گو جرانوالہ (نیوز رپورٹر )شہر یوں کی بہتری اور ان کے دیرینہ مسائل کے خا تمہ کیلئے 55کروڑ روپے کی گرانٹ سے نئی سیوریج پائپ لائن ڈالنے کے منصو بے پر کام شروع کردیا گیا ۔ ایم این اے شاہدعثمان ابراہیم نے میاں سانسی روڈ پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نئی سیوریج پائپ لائنوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکیا ۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ میں اللہ کے فضل و کرم سے علاقہ میں سیوریج کی نکاسی اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام جاری ہیں جن کی تکمیل سے علاقہ کے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ علاقہ میں بھائی چارے اور تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے ہمارا مشن عوام کو ہر طرح کی سہولیات دینا ہے تا کہ عوام کے مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے جس کو یقینی بنا نے کے لیے دن رات اپنی کو شش جاری رکھو گااور انشا اللہ اپنے شہرکے عوامی مسائل کا خاتمہ جلد از جلد کرونگا،اس موقع پر سابق یو سی چیئرمین اعجاز ججی بٹ،سابق وائس چیئرمین اکرام شانی ، چودھری امتیاز احمد سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں