ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں آج سے سیل

ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں آج سے سیل

ریجن بھر میں 40ہزار ہزار کمرشل جائیدادوں کے مالکان ایک ارب 16کروڑ روپے کے نادہندہ ،تین دن کے اندر ٹیکس جمع نہ کر انے والوں کیخلاف مقدمات بھی ہونگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کی جائیدادیں سیل کا عمل شرو ع کر دیا ،تین دن کے اندر ٹیکس جمع نہ کر انے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کر ائے جائینگے ،محکمہ ایکسائز کی جانب سے استغاثے بھی تیار کر لئے گئے ،ریجن بھر میں 40ہزار ہزار کمرشل جائیدادوں کے مالکان ایک ارب 16کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے ریجن بھر کے ای ٹی اوز سے ہنگامی میٹنگ کی جس میں نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرنے اور ٹیکس ریکوری کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں ای ٹی او ز سمیع الدین ،اسد کسانہ ،رانا خوشنود،مقصود احمد جبکہ سیالکوٹ اور نارروال کے ای ٹی اوز نے بھی شرکت کی۔ ایکسائز حکام کی جانب سے نا دہندگان کو متعدد بار نوٹسز بھی بھجوائے گئے لیکن ٹیکس جمع نہیں ہو رہا۔ ایکسائز حکام آج سے ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں سیل کریں گے ،3 دن کے اندر سیل کی ہونے والی جائیداد کا اگر ٹیکس جمع نہ ہوا تو نادہندگان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائینگے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے فوری ٹیکس جمع کرادیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں