تتلے عالی :ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
تتلے عالی(نامہ نگار )بھاکرانوالی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ بھاکرانوالی کے قریب شیخوپورہ کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے رانگ سائیڈ پر آنے والے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناحت شبیر سکنہ جڑانوالہ سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو گوجرانوالہ ہسپتال پہنچا دیا ۔