سمبڑیال کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج کی نشست خالی

سمبڑیال کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج کی نشست خالی

مقدمات کی سماعت میں تاخیر سے شہریوں اور وکلا کو مشکلات کا سامنا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سمبڑیال کچہری میں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کی نشست خالی، سائلین اور وکلا کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ سمبڑیال کچہری میں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کی دو منظور شدہ نشستوں میں سے ایک طویل عرصے سے خالی پڑی ہے جس کے باعث عدالتی امور کی انجام دہی متاثر ہو رہی ہے ۔ وکلا اور سائلین کے مطابق مقدمات کی سماعت میں تاخیر اور تاریخوں کے بڑھنے سے شہریوں کو غیر ضروری دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وکلا برادری نے اعلیٰ عدلیہ، خصوصاً لاہور ر ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ خالی نشست پر فوری تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں