راہوالی:6افراد کا محکمہ ہائی وے کے چوکیدار پر تشدد، اہلیہ سے بد تمیزی

راہوالی:6افراد کا محکمہ ہائی وے کے چوکیدار پر تشدد، اہلیہ سے بد تمیزی

راہوالی(نامہ نگار )تھانہ کینٹ کے گاؤں امین پور ڈھبہ میں اسلحہ ، ہاکیوں اور ڈنڈوں سے مسلح 6افراد نے محکمہ ہائی وے کے چوکیدار کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

الیاس احمد کوگھر کے قریب گلی میں اذان عرف زین علی، داؤد ، علی ، محمد اشرف، فیض احمد، منیر احمد نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ علی احمد پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا ، الیاس بچائو کیلئے گھر میں چلا گیا تو ملزموں نے گھس کر بیوی سے بھی بد تمیزی کی ، اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں