حافظ آباد:ڈاکوئوں نے کانسٹیبل سمیت 3افراد کو لوٹ لیا
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں ایک ہی رات ڈاکو 3 وارداتوں میں پولیس کانسٹیبل سمیت 3 افراد سے موٹر سائیکل ، موبائل فونز اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
تھانہ صدر کی حدود میں سول کورٹس کے عقب میں ڈاکو سپیشل برانچ کے کانسٹیبل اویس سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور 23ہزارروپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کسوکی کی حدود میں مٹم گاؤں کے قریب ڈاکونواحی گاؤں جوریاں کے رہائشی سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ مدھریانوالہ بائی پاس کے قریب ڈاکو عبداﷲنامی شخص سے 35سوروپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔