نکاسی آب کیلئے نئی ڈرینز و ڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ

نکاسی آب کیلئے نئی ڈرینز و ڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ

زیر زمین بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کئے جائیں گے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت آئندہ مون سون بارشوں سے قبل شہر میں سیوریج و ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن و تعمیر کے حوالے سے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا احد ڈوگر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عنبرین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ واسا 71 فیصد علاقہ میں سیوریج و ڈرینیج سروسز فراہم کررہا ہے ۔ پی ڈی پی پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے نئی ڈرینز و ڈسپوزل سٹیشن قائم کئے جائیں گے اور موجودہ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ زیر زمین بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں