سیالکوٹ:راہزنوں نے مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار دیں

سیالکوٹ:راہزنوں نے مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار دیں

رقم لوٹنے کے بعد سکوٹی چھیننے کی کو شش کی تو اعجاز کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) تھانہ مرادپور کے علاقہ ماچھی کھوکھر میں بیٹی کے سامنے راہزنوں نے باپ پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے اعجازاسلم کمسن بیٹی صائمہ اعجاز کے ہمراہ ماچھی کھوکھر دربار کے قریب جا رہا تھا کہ دو نا معلوم راہزنوں نے روک کر رقم چھین لی ، سکوٹی چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت شروع کر دی تو راہزنوں نے اعجاز اسلم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فررا ہوگئے ۔شہری کو زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں