سمبڑیال :موٹر سائیکل سوار 3 افراد کی شادی والے گھر کے باہر فائرنگ

  سمبڑیال :موٹر سائیکل سوار 3 افراد  کی شادی والے گھر کے باہر فائرنگ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )موٹر سائیکل سوار 3 افراد کی شادی والے گھر کے باہر فائرنگ اوراہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کوٹ بلند کے رہائشی ادریس کی ہمشیرہ کی شاد ی تھی کہ گھر کے باہر تین موٹر سائیکل سوار نشے کی حالت میں اہل خانہ کو دھمکیاں دینے لگے کہ باہر نکلو ہم تمہیں قتل کر نے آئے ہیں اورہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے محمد ادریس کی درخواست پر مصطفی اور 2 نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں