سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد کی اے ای اوز سے ملاقات
مؤثر قیادت اور ٹیم ورک سے تعلیمی میدان میں کامیابی مل سکتی ہے :آصف مسعود
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد کی اے ای اوز سے ملاقات ، تعلیمی بہتری کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا ۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد آصف مسعود نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، اے ای اوز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں تعلیمی نظام کی بہتری، سکولوں کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اے ای او خالد محمود چٹھہ کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سکولوں کی بہتری اور پروموشن میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں افسر وں کے درمیان باہمی اتحاد، پیشہ ورانہ لگن اور مشترکہ وژن کو سراہا گیا۔ سی ای او آصف مسعود کا کہنا تھا کہ جب افسر ایک مقصد کے تحت متحد ہو کر کام کرتے ہیں تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور یہی اجتماعی کوشش تعلیمی نظام میں ترقی اور بہتری کی بنیاد بنتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر قیادت اور ٹیم ورک کے ذریعے ہی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں اور محکمہ تعلیم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔