کوٹ مہر علی کے کاشتکاروں نے گندم کا پیدا واری مقابلہ جیت لیا
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )موضع کوٹ مہر علی کے کاشتکاروں نے مسلسل تیسری مرتبہ گندم پیداواری مقابلہ 2026 وزیر آباد ،گجرات ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد 4 اضلاع میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ابوبکر ڈھلوں کی اوسط پیداوار 65 من سوک نکال کر58 من آئی ،گورنمنٹ پنجاب نے ابوبکر ڈھلوں کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر10لاکھ روپے ، مزمل چٹھہ فتح پور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر8لاکھ روپے ، رائے علی عمران کھرل کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر5لاکھ روپے انعامات د ئیے ۔