آزادی صحافت کے عالمی دن پر نیشنل پریس کلب پنڈی بھٹیاں میں تقریب
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )آزادی صحافت کے عالمی دن پر نیشنل پریس کلب پنڈی بھٹیاں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،
صدارت سینئر صحافی ریاض احمد شاہین نے کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی صحافت کیلئے قلم اور کیمرہ کو ہروقت متحرک رکھنا ہو گا ۔ نیشنل پریس کلب کے صدر نصراللہ خان نے کہا کہ جدید دور میں بھی صحافت آزاد نہیں ، آزادی صحافت کیلئے ملک کے تمام ستونوں کو سوچنا ہو گا کیونکہ کسی بھی ریاست کی ترقی آزادی صحافت کے بغیر ممکن نہیں۔تقریب سے تنویر احمد شیخ ، جاوید اقبال حسرت، جابر ندیم چوہان اور ناصر عباس ارائیں نے بھی خطاب کیا۔