آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی ریجن کے تمام افسروں کیساتھ میٹنگ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی سربراہی میں آر پی او آفس میں ریجن بھر کے تمام ایس ایس پی/ایس پی انویسٹی گیشن افسر وں کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں پینڈنگ چالانز، کیسز کی کیٹگریزیشن، اغوا شدہ خواتین کی بازیابی، مالیاتی جرائم، املاک اور دیگر حساس کیسز کا جائزہ لیا گیا اور عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔آرپی او نے افسر وں کو ہدایت دی کی کہ کیسز کی مکمل، بروقت اور شفاف اپ ڈیٹ یقینی بنائیں، متاثرین کی معلومات محفوظ رکھیں اور ریکوری، منشیات و غیر قانونی اسلحہ کے اندراجات میں کمی کو دور کریں۔