کامونکے :جی ٹی روڈ پر خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد،گاڑیاں کچلتی رہیں

کامونکے :جی ٹی روڈ پر خاتون کی مسخ  شدہ لاش برآمد،گاڑیاں کچلتی رہیں

کامونکے (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہو ئی ۔

 بتایا گیا ہے کہ علی الصبح راہگیروں نے سالار منہیس کے قریب جی ٹی روڈ پر لاش دیکھ کر صدر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تحویل میں لے کر تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاش کو گاڑیاں کچلتی رہیں تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں