رجسٹری فیسوں میں بے ضابطگیاں،سابق تحصیلدار رجسٹری محرر اور پٹواری گرفتار
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ہا ئوسنگ سوسائٹی کی رجسٹری فیسوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ،اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گجرات میں تعینات سابق تحصیلدار کامران مشتاق،رجسٹری محرر اور پٹواری کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن نے تحقیقات مکمل کرکے گرفتار ملزموں سمیت5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،مقدمہ میں سرائے عالمگیر میں واقع ہا ئوسنگ سوسائٹی کے مالک کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔