ماس ٹرانزٹ منصوبہ ،جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس اجڑ گئیں

ماس ٹرانزٹ منصوبہ ،جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس اجڑ گئیں

دوبارہ تزئین وآرائش کیلئے 10 کروڑ فراہم ، فنڈز کی کمی کے با عث مشکلات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اندرون شہر گوجرانوالہ کے ماس ٹرانزٹ زیر تعمیر منصوبے سے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کروڑوں روپے کے درخت،پھول اور گرین بیلٹس اجڑ گئی جبکہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بنائے گئے مانومنٹس بھی مسمار کرد ئیے گئے ۔پنجاب حکومت نے پھولوں ،پودوں اور گرین بیلٹس کی تنصیب اور نئے مانومنٹس کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز پی ایچ اے کو فراہم کرد ئیے ، اندرون شہر چندداقلعہ سے عزیز کراس فلائی اوور تک 19 کلو میٹر گرین بیلٹس ،پھولوں اور پودوں کی تنصیب پی ایچ اے کیلئے مشکل بن گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے دوبارہ تزئین وآرائش کیلئے 30 کروڑ روپے کا تخمینہ لاگت تیار کیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی تباہ حال گرین بیلٹس ،پھولوں پودوں کی تنصیب اور نئے مانومنٹس کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کردئیے جس کیلئے پی ایچ اے نے انتظامات شروع تو کرد ئیے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث شدید دباؤ کا بھی شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں