چیمپئن حافظ آباد دنگل 22مئی کو ہوگا

چیمپئن حافظ آباد دنگل  22مئی کو ہوگا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )چیمپئن حافظ آباد دنگل 22مئی کو ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس سینئر وائس پریزیڈنٹ ملک رب نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ۔۔۔

دیسی کشتی کو فروغ دینے کے لئے نوجوان پہلوانوں کے مابین چیمپئن حافظ آباد کے ٹائٹل کے لئے مقابلے کروائے جارہے ہیں جس میں ضلع بھر سے پہلوان حصہ لے سکتے ہیں ۔17مئی تک ابتدائی مقابلے ہوں گے جبکہ18تا20مئی فائنل مقابلے ہوں گے ۔ چیمپئن شپ کیلئے مقابلہ 22مئی کو استحکام پاکستان دنگل کے موقع پر ہوگا ۔ تمام پہلوان سیکرٹری ریسلنگ ایسوی ایشن عبدالرشید کو نام درج کرواسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں