حافظ آباد:گھر سے لاپتہ 12 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآ مد
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سکھیکی کے علاقہ لکڑیانوالہ سے 12 سالہ لڑکی کی تشدد شدہ لاش برآمد ہو ئی ، لڑکی گھر سے لاپتہ تھی۔
لاش برآمد ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید رات کے وقت موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا اور تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ۔