گکھڑ منڈی میں 600لٹر جعلی دودھ تلف، ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی موسیٰ رضا کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گکھڑ منڈی میں 600لٹر جعلی دودھ تلف کردیا ،
مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ایکشن لیا گیا، دودھ کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقررکردہ معیار کے مطابق نہ تھا ۔