کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منڈی بہائوالدین کا دورہ

کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز  ہسپتال منڈی بہائوالدین کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منڈی بہائوالدین کا دورہ کیا۔کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی،

 ایمرجنسی، استقبالیہ ، او پی ڈی، فارمیسی، زنانہ مردانہ وارڈز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر، ہیلتھ افسر اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔کمشنر گوجرانوالہ نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہو ئے طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا اور ہسپتال کے عملہ کے برتائوپر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں