الائیڈ سکول فیض کیمپس کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم

الائیڈ سکول فیض کیمپس کے پوزیشن  ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)الائیڈ سکول فیض کیمپس کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جس میں بطور مہمان خصوصی میاں فاروق نذیر آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر مجیب اللہ ،پرنسپل عامر اور اساتذہ بھی موجود تھے ،طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے ۔آئی جی میاں فاروق نذیر نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر میاں فاروق نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا علم ایک ایسا چراغ ہے جو ہمیشہ روشن رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں