ڈسکہ:پو لیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ،نظام درہم برہم

ڈسکہ:پو لیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ،نظام درہم برہم

میلاد چوک، پسرور روڈ و دیگر مصروف شاہراہوں پر دن بھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا ۔ میلاد چوک، پسرور روڈ چوک، کالج چوک، چونگی نمبر 8، سول چوک سمیت دیگر مصروف شاہراہوں پر دن بھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے نہ صرف عام شہری بلکہ طلبہ، ملازمین اور مریض بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ تجاوزات، غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اس مسئلے کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے ۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور اہم چوکوں چوراہوں پر ٹریفک پولیس کی نفری بڑھائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں