ڈسکہ میں مویشیوں کی شہر سے باہر منتقلی نہ ہوسکی
شہر میں گندگی پھیلانے اور سیوریج سسٹم کو جام کرنے کاسلسلہ نہ رک سکا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں مویشیوں کی شہر سے باہر منتقلی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہر میں گندگی پھیلانے اور سیوریج سسٹم کو جام کرنے کاسلسلہ نہ رک سکا ۔شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پر بھینسیں گھومتی نظر آتی ہیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی جانب سے شہری حدود میں قائم بھینسوں کے متعدد باڑوں کو سیل کیاگیا او رمقدمات بھی درج کر ائے گئے لیکن اچانک سے آپریشن روک دیاگیا علاقہ بھرمیں بھینسوں کو باہر منتقل کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے متعد د بار منصوبہ بندی کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہ کیاجاسکا علاقہ بھر کی گلی محلوں میں مویشوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں ۔بھینسوں کے گوبر اور فضلہ سے سیوریج لائنوں کا بند رہنا معمول بنتا جارہا ہے سڑکوں پر گھومتی بھینسوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کی خوبصورتی اور نکاسی آب کیلئے مویشیوں کو شہر سے باہر نکالنا انتہائی ضروری ہے حکومت اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔