پولیس نے 16منشیات فروش دھر لئے ،مقدمات درج

پولیس نے 16منشیات فروش دھر لئے ،مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 16افراد کوگرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔

دولت گیٹ پولیس نے ملزموں مشتاق احمد ، وقار سے شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم سرفراز سے 1100گرام آئس، ملزم رمضان سے 10لٹر، ملزم سلیمان سے 10لٹر شراب ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 560گرام چرس ،کینٹ پولیس نے ملزم بلال سے 10لٹر ،ملزم ریان سے 20لٹر شراب ،جلیل آباد پولیس نے ملزم اقبال سے 120گرام آئس،مظفر آباد پولیس نے ملزم اللہ وسایا سے 520گرام چرس ،قطب پور پولیس نے ملزم علی خان سے 1020گرام آئس ،شاہ شمس پولیس نے ملزم جاوید سے 1220گرام آئس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم زاہد سے 200لٹرشراب برآمد کرلی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں