کمشنر ، آر پی او کا دورہ چکوال ، مرکزی جلوس کے موقع پر روٹ کا معائنہ
سکیورٹی ، ہیلتھ کیمپ، سبیلز صفائی کے انتظامات ،انتظامی نوعیت کے دیگر امور کا جائزہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا نے ساتویں محرم کے مرکزی جلوس کے موقع پر چکوال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ڈی پی او کاشف ذوالفقار کے ہمراہ شہر میں ساتویں محرم کے مرکزی جلوس کے موقع پر روٹ کا معائنہ کر کے سکیورٹی اینڈ ویجیلینس، ہیلتھ کیمپ، سبیلز صفائی کے انتظامات سمیت میونسپل سروسز اور انتظامی نوعیت کے دیگر امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر اور آر پی او سکیورٹی انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔ امن کمیٹی اور منتظمین جلوس سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے مرکزی جلوس کے مقررہ روٹ اور امام بارگاہ کی مکمل سکیورٹی کے انتظامات جلوس کے اختتام تک کڑی نگرانی رکھنے اور ایس او پیز کی مکمل عملداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر اور آر پی او نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم اور سیف سٹی سنٹر کا دورہ بھی کیا اور بریفنگ لی۔