250کلو مردہ اورغیر معیاری پولٹری گوشت تلف

250کلو مردہ اورغیر معیاری پولٹری گوشت تلف

لائیوسٹاک ، فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں مشترکہ کارروائی ،ملوث افراد گرفتار

فیصل آباد،چنیوٹ(خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیموں نے چنیوٹ میں غیر معیاری گوشت کی فروخت کیخلاف کامیاب کارروائی کی۔ تقریباً 250 کلو مردہ پولٹری پرندوں کا غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر منتقل کیا جانے والا گوشت برآمد کر لیا گیاجسے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔مشترکہ ٹیموں نے موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر چنیوٹ میں مقدمہ درج کرا دیا۔کارروائی کے دوران ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گوشت کی ترسیل میں استعمال ہونے والی لوڈر گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔محکمہ لائیوسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کی خرید و فروخت کیخلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں