ڈی سی مری کا مختلف اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ،کام کا جائزہ

 ڈی سی مری کا مختلف اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ،کام کا جائزہ

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے عوامی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور شہری سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کالی مٹی سپیشل ایجوکیشن سکول ہل ڈھولو اور باڑیاں بازار میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے طبی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں