نسٹ ،3.5 میگا واٹ شمسی توانائی کی تنصیب کا آغاز
منصوبے کے تحت جامعہ میں جدید سولر پی وی سسٹم نصب کیا جائے گا، ریکٹر
اسلام اباد (دنیا رپورٹ )نسٹ کا ماحول دوست توانائی پر انحصار کی جانب بڑا اقدام،3.5 میگا واٹ شمسی توانائی کی تنصیب کا آغاز،منصوبے کے تحت جامعہ میں جدید سولر پی وی سسٹم نصب کیا جائے گا، جس سے روایتی توانائی کے ذرائع پر انحصار کم ہونے کے ساتھ ساتھ کاربن اخراج میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے ۔ریکٹر نسٹ ڈاکٹر زاہد لطیف نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نسٹ مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل ہو جائے گا۔ قابلِ تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں یہ سرمایہ کاری نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ جدت پر مبنی ترقی اور پاکستان کے بدلتے ہوئے توانائی منظرنامے سے ہم آہنگی کی عکاس ہے۔