اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مذہبی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتعال انگیز تقریر کرنے والے مذہبی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا۔ جسکی جانب سے لاؤڈ سپیکر پر اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے شہریوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔ جس سے مذہبی انتشار پھیلنے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔