فرسٹ ائیر امتحانات میں دفعہ 144نافذ، سخت پابندیاں عائد

فرسٹ ائیر امتحانات میں دفعہ  144نافذ، سخت پابندیاں عائد

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے فرسٹ ائیر امتحانات 2026 کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔۔۔

حکم نامے کے مطابق امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون، گائیڈز، حل شدہ پرچے اور اسلحہ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق امتحانات کے دوران نقل یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صرف امیدوار اور امتحانی عملہ ہی امتحانی مراکز میں داخل ہو سکیں گے ۔ یہ حکم نامہ 15مئی سے ایک ماہ کیلئے نافذ العمل رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں