ای بز پورٹل پر سروسز کا باقاعدگی سے فالو اپ لینے کی ہدایت
ٹیپا سمیت دیگر ونگز درخواستوں کی پراسیسنگ بر وقت یقینی بنائیں:ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ای بز پورٹل بارے اجلاس ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ای بز پورٹل پر کیسز کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ای بز پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی ڈیڈ لائن کے مطابق پراسیسنگ یقینی بنا رہا ہے ۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ اور آرکیٹیکٹ ونگ ای بز پر آئی درخواستوں کو خودکار طریقہ کار کے تحت پراسیس کریں۔ ٹیپا سمیت دیگر ونگز درخواستوں کی پراسیسنگ بر وقت یقینی بنائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ای بیز پورٹل پر موجود سروسز کا باقاعدگی سے فالو اپ لیا جائے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف آئی ٹی آفسر کو پی آئی ٹی بی سے مل کر ٹیکنکل ایشوز حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانرز سے تمام کیسز کی بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ای بیز پورٹل کی پراسیسنگ بارے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے شرکت کی۔