ڈپٹی کمشنر کا امام بارگاہ گلستان معرفت میں انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر کا امام بارگاہ گلستان معرفت میں انتظامات کا جائزہ سبیلوں، موبائل نیاز، صفائی ستھرائی ،عزادار وں پر عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کا معائنہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا ساتویں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ، اانتظامات کا دورہ محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے پرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے مرکزی امام بارگاہ گلستان معرفت کالج روڈ اور ایمن آباد میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔مرکزی امام بارگاہ گلستان معرفت کالج روڈ کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عزاداران کو محفوظ، پرامن اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم سبیلوں، موبائل نیاز، صفائی ستھرائی کے انتظامات، محکمہ تحفظ ماحولیات کی اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ اور عزادار وں پر عرقِ گلاب ملے پانی کے چھڑکاؤ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پولیس، ستھرا پنجاب پروگرام، میونسپل کارپوریشن، ہیلتھ اتھارٹی، ٹریفک پولیس، ریونیو، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر و عملہ ڈیوٹیوں پر موجود تھا۔